نوکنڈی : بلوچ قومی وسائل کی دفاع اور بلوچستان و محکوم اقوام کی حقوق کی جنگ حقیقی معنوں میں نیشنل پارٹی لڑرہی ہے اور نیشنل پارٹی بلوچستان کا سب سے بڑا منظم پارٹی ہے جس میں ایک بہترین سنجیدہ قیادت کے ساتھ ہزاروں کمٹڈ اور مخلص ورکرز کی کھیپ موجود ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی میں یونین کونسل جھلی کے مذہبی رہنمامولوی عبدالوحیدشیرزئی کے۔
شمولیت کے موقع پر شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی نوکنڈی کے صدر واحدبخش شیرزئی مولوی وحید شیرزئی سابق صدر گل خان فقیرزئی راشد کبدانی صمدساسولی اور مولا بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کافی سوچ و بچار کے بعد کیا کیونکہ اس پارٹی کے قیادت اور علاقائی ورکرز میں اخلاص اپنے لوگوں کے دکھ درد کومحسوس کرنے اور لوگوں کے مسائل کے لئے۔
ہمیشہ ہر کٹھن حالات میں آواز اٹھاتے دیکھا ہے نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے خلوص دل سے کردار ادا کرتا رہونگا اور پارٹی کے ہرکال پر لبیک کہونگا اجلاس سے تحصیل صدر واحدبخش شیرزئی گل خان فقیرزئی ودیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے اب بہت ہی سخت حالات پیدا کئے گئے ہیں ہر طرف بلوچ قوم کو معاشی حوالے سے کمزور کرنے کی پالیسیاں جاری ہیں۔
گذشتہ تین سالوں سے سلیکٹڈ اور غیر سیاسی حکمرانوں کے ذریعہ ملازمتوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے دوسری جانب ان ہی لوگوں کے ذریعہ اوران کے رضامندی سے تمام سرحدی علاقوں کو سیل کرکے کاروبار کے وہ دروازے جو قیام پاکستان سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کے چولہے جلارہے تھے اب انہیں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلوچ قوم پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے۔
ایسے میں نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچ قوم کو ایک منظم سیاسی جماعت کی شکل میں متحد کرکے سیاسی عمل جدوجہد کے ذریعہ بلوچ قوم کے خلاف جاری ان سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گلی گلی گھر گھر پہنچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔