مانجھی پور: نہر مانجھوٹی شاخ کو شگاف،کئی ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیرآب، محکمہ ایری گیشن غائب لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے قریب گوٹھ میر اکرم خان کھوسہ کے مقام پر نہر مانجھوٹی شاخ کو تقریباََ 30 سے 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے کئی ایکڑ پر چاول کی کھڑی پنیری زیر آب آگئی۔
شگاف کو پْر کرنے کے لیے علاقائی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پْر کردیا تاہم شگاف پڑنے کا محکمہ ایری گیشن کو اطلاع دینے کے باوجود بروقت نہ پہنچ پائے تاہم شگاف پْر ہونے کے بعد محکمہ ایری گیشن کا عملہ شگاف پڑنے کی جگہ پر فوٹو سیشن کے لیے پہنچ گئے،واضع رہے کہ نہر مانجھوٹی شاخ کی بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہر میں معمول کے مطابق پانی چھوڑنے پر مختلف جگہوں سے شگاف پڑنے کے مزید امکانات موجود ہیں۔