|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2015

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہیں اس لئے ان کی موجودگی میں پارلیمنٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 64 شق ون اور ٹو واضح ہے، جورکن مسلسل 40 دن غیرحاضر رہے وہ مستعفی ہوجاتا ہے، اگر کوئی استعفیٰ دے دے تو وہ فوری طور پر موثر ہوجاتا ہے۔ ان کی جماعت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق آئینی نکتے کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔ تحریک انصاف کو واپس آنے کی اجازت دینا اسپیکر کا صوابدیدی اختیار نہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آ