|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2021

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی سلو بلیدہ کے سنیئر رہنما کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے کہ باپ پارٹی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک گروپ کے نام سے بنا ہے جو چند لوگوں پر مشتمل ہے، باپ پارٹی کو چار سال پورے ہوگئے ابھی تک کوئی ایک بندہ اس میں شامل نہیں ہوا ہے کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کوئی آئین ہے ناکہ منشور،یہ اقتدار تک محدود ہے اقتدار ختم ہوتے ہی انشاء اللہ باپ پارٹی کا بلوچستان بھر میں خاتمہ ہوگا،کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے۔

کہ جام صاحب کو کوئی اختیار ہے نہ اس کی ٹیم کو،جام صاحب کی حکومت کو کہیں اورسے چلایا جارہاہے انہوں نے کہا کہ چند لوگ اقتدار کی خاطر اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں،ہم ایسے عوامی نمائندے نہیں چاہتے، ہم وہ عوامی نمائندے چاہتے ہیں جو عوام اپنے ووٹوں سے منتخب کرے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے مگر عزت کبھی واپس نہیں آتی،مرکز میں پیپلز پارٹی کو لانے کے لئے آئندہ الیکشن میں ایک اور باپ پیپلز پارٹی کی شکل میں بلوچستان سے بنایا جارہا ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی بلیدہ کے سینئر رہنما کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر بلوچستان میں نادیدہ قوتیں مداخلت کرکے ایک اور کٹھ پتلی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

اگر اس دفعہ ایسا کیا گیا توہم اپنی پوری قوت کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کا پہلے سے گھیراؤ کریں گے کیونکہ پہلے والے الیکشن میں بی این پی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا اگر اس دفعہ ایسا کیا گیا توایساکرنے والے پاکستان اور پورے دنیا میں بدنام ہو جائیں گے،کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے کہ اس دفعہ پسماندہ صوبہ پر رحم کرکے بلوچ قوم کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے،بلوچستان باقی صوبوں کی نسبت سے کافی پیچھے ہے،اس دفعہ قومی نمائندوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے کیونکہ اس دفعہ حالات بی این پی کے حق میں سازگار ہیں کوئی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اگر پچھلے الیکشن کی طرح ہوا حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے بی این پی ہر وقت صحیح صاف و شفاف الیکشن چاہتی ہے مداخلت نہیں۔