|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: محکمہ ایری گیشن نصیرآباد میں لاپروائی عروج پر پہنچ گئی نامعلوم مسلح افراد نے ٹریکڑوں تھوڑوں سے مگسی شاخ چالیس ڈپ کی سرکاری ڈپ تھوڑ کرفرار ہوگئے۔

محکمہ ایری گیشن خان کوٹ پولیس میٹھی نیند سوتی رہی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر نصیر آبادایس ایس پی نصیر آباد ایریگیشن کے آفیسران سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی موقع پر پہنچ کر ڈپ کا جائزہ لیا اور ملزمان گرفتار کرنے مقدمہ درج کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کو نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ایری گیشن کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے مگسی شاخ کی آر ڈی 40کی ڈپ کو توڑ کرفراکے ہوگئے۔

محکمہ ایری گیشن کا عملہ خان کوٹ پولیس میٹھی نیند میں ہوتے رہے ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر نصیر آباد ڈاکٹر سعید جمالی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ ایری گیشن کے آفیسران بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی موقع پر پہنچ گئے موقع کا جائزہ لیا کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی نے محکمہ ایری گیشن کی سرکاری ڈپ تھوڑنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کو فلفور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیئے گئے واضح رہے کہ مگسی شاخ کی ڈپ توڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت دھان کی فصل خشک ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔