کوہلو: آل پارٹیز کی جانب سے ضلع میں تیل اور گیس کے حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچی جہاں مقررین ملک گامن مری ،علی نواز ،غازی خان پوادی ،مرزا غالب مری ،نوریز بلوچ، جمعیت علماء اسلام ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
کہ ضلع میں معدنیات کے حقوق کی حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حکومت سے اپنے حقوق کی بات کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کوہلو میں تیل اور گیس کے معاہدے کو پبلک کیا جائے اگر اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو وضاحتی بیان جاری کرکے کوہلو کے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیکر معاہدہ کیا جائے۔
تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ تیل اور گیس کی دریافت سے انہیں کیا سہولیات ملیں گی اور ان کے حقوق کا ذمہ دار کون ہے چند لوگوں سے بیٹھ کر کسی معاہدے کو قبول نہیں کرتے ہیں یہاں ہر قوم کی اپنی الگ زمینیں ہیں کسی ایک قبائلی رہنماء کے ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرنے سے کوئی اپنے حقوق کا سودا نہیں کرسکتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت گیس اور تیل کی رائلٹی کی مد میں ضلع میں جدید ہسپتالیں ،سکولیں ،کالجز اور یونیوورسٹیاں بنائے تاکہ ہمارے کل کے بچے بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہوسکے اور لوگوں کو گرونڈ پر ترقی اور تبدیلی نظر آئے ایسے کسی خفیہ معاہدے کو قبول نہیں کیا جائے گا آج کے جدید دور میں ہر شخص آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے حقوق کا دفاع جانتی ہے اس حوالے عدالت سے رجوع بھی کرسکتے ہیں ۔