|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2021

خضدار: وزیراعظم پاکستان کے ویژن گرین و کلین پاکستان مہم کے تحت جنگلات نرسری خضدار میںممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری مہتمم جنگلات خضدار راجا آصف لطیف کھوسہ پی ایس ایم پی اے خضدار غلام علی باشاہ عمرانی ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف خضدار محمد اسلم عمرانی محمدیونس موسیانی و دیگر نے پودے لگائے۔

اور ان کے آبیاری کے لئے دعا کی ممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ درخت علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی تخلیق میں کافی مدد دیتے ہیں جو کہ زندگی کیلئے بہت ضروری ہے۔درختوں کی کثرت سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور بارش برسنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب سے اس سال قلات ڈویژن کے تمام اضلاع و ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں کے دور دراز علاقوں میں شجرکاری مہم کے دوران ٹارگٹ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر فرد کم سے کم ایک درخت لگائے۔

اور درختوں کی آبیاری اور دیکھ بھال بچوں کی طرح کریں اوراپنے آس پاس کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت لگانا اور انکی دیکھ بال کرنا ہم سب کی قومی زمہ داریوں میں شامل ہے مہتمم جنگلات خضدار راجہ آصف لطیف نے بریفنگ میں بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع خضدار میں پانچ ہزار پودے تقسیم کرنے کے علاوہ ایک ہزار درخت لگانے کا ہمارا ٹاگٹ ہے انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں محلوں گلیوں میں ایک ایک درخت ضرور لگائیں تاکہ درختوں کے فوائدسے سب شہری مستفید ہوسکیں۔