|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2021

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار بلوچ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر نیشنل پارٹی کے پرامن احتجاجی دھرنے پر فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ نصیرآباد ریجن میں سرکاری کاسہ لیس عناصر کی جانب سے اپنے ذاتی زمینوں کی فصلوں کی منافع خوری کی غرض سے عرصہ دراز سے دانستہ طور پر پٹ فیڈر اور کھیرتر کنال میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔

جس کے خلاف نیشنل پارٹی نصیرآباد کے رہنماوں اور کارکنون نے متاثرین کسانوں کے ساتھ مل کر ڈیرہ اللہ یار کے مقام زیرو پوائنٹ پر پرامن احتجاجی دھرنہ دئیے بیٹے ہیں۔ اس کامیاب دھرنے کی وجہ سے حکمران حواس باختہ ہوچکے ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے لگے ہیں دھرنے کے شرکا پر حملہ بوکھلاہٹ اور بزدلی میں کیا گیا جو کہ۔

کھلی دہشتگردی ہے مگر ہم ان حکمرانوں کو بتاتا چلے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو عوامی خدمت اور بلوچ قومی سائل وسائل کی جہدوجہد سے مرعوب نہیں کرسکتے۔ نیشنل پارٹی کا ہر کارکن عدم تشدد کا پیروکار اور بابا بزنجو کی سیاست کا وارث ہیں، ہم اپنے غریب کسان مزدور بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گے۔

ہم اس گھناونے بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرامن سیاسی رہنماں کی دھرنے پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرکے قرارا واقعی سزا دیں۔