|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2021

گوادر : رحیم یار خان کے علاقہ بھونگ میں مندر پرہونے والا حملہ ایک افسوس ناک واقعہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس واقعہ سے پوری دنیا میں نا صرف ملک پاکستان بلکہ اسلام کی بھی بدنامی ھوئی ہے۔ہندو برادری کا گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق شری کرشنا مندر شیوہ کمیٹی گوادر کے ہندو برادری نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں شرپسند عناصر کی۔

جانب سے مندر پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے ایک اندوناک واقعہ قرار دیا ہے گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ دہشت گرد عناصر ہیں۔

جو اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ ان کے خلاف پنجاب پولیس مقدمات درج کر کے انھیں فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے۔اس موقع پر مظاہرین شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔احتجاجی مظاہرین سے لکی چمن و دیگر نے خطاب کیا۔