قلات: قلات میں آغا عبدالکریم ہسپتال میں موجود ڈائیلسز مشین ٹیکنیشن نے ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہونے لگی ہے ڈائیلیسز مشین موجود ہونے کے باو جود گردوں کے مریض کوئٹہ اور دیگر علاقو ں میں ڈائیلیسز کرانے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت آغاکریم ہسپتال میں ڈائیلیسز مشین ٹیکنیشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے آغا عبد الکریم خان ہسپتال میں لاکھوں روپے کا ڈائیلیسیز مشین زنگ آلود ہونے لگاہے کئی عرصہ سے مشین تو موجودہے
مگر ٹیکنیشن نہ ہونے کی وجہ سے مشین بیکار پڑی ہے قلات کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی نا اہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ لاکھوں روپے کی مشین موجود ہونے کے باوجود قلات کے مریضوں کو سہولت میسر نہیں ہے لوگ اپنے مریضوں کے ڈائیلیسز کے لیئے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں لے جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ لاکھوں روپے کی ڈئیلیسز مشین استعمال نہ ہونے کی وجہ سے زنگ آلود ہونے لگی ہیں انہوں حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر آغا عبدالکریم خان ہسپتال میں ڈائیلیسز مشین کے لیئے ٹیکنیشن تعینات کیا جائے۔