کوئٹہ: فرنٹےئرکوربلوچستان کا سبی اور ہرنائی میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران سبی کے علاقے سے10مشتبہشرپسندبمعہ خودکار اسلحہ برآمد، ہرنائی میں سرچ آپریشن کے دوران 04مشتبہ شرپسند گرفتارجبکہ حب میں کارروائی کرتے ہوئے 13500لٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے سبی کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا،گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے 06خود کار ہتھیار برآمد کرلیئے۔گرفتار ہونے والے شرپسندوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔فرنٹیئرکور بلوچستان نے ایک دوسری کارروائی میں لورالائی کے علاقے ہرنائی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 04مشتبہ شرپسند وں کو گرفتارکرلیا،گرفتارشرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ فرنٹیئرکور بلوچستان نے حب میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے اسمگل کیاجانے والا13500 لٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کردیا ۔واضح رہے کہ سبی سے گرفتارمشتبہ شرپسندعلاقے میں آئی ای ڈیز نصب کرنے ،ریلوے لائنزکواڑانے، سکیورٹی فورسز اورپبلک ٹرانسپورٹ کونشانہ بنانے میں ملوث تھے۔جبکہ ہرنائی میں گرفتارمشتبہ شرپسندکول مائنز ٹھیکیدروں اور ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ لینے میں ملوث تھے۔