|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2021

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر اور ہوم اینڈ تربل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے جاری ایک سرکاری ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں اور سی پیک سے وابستہ پروجیکٹس میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے نہ صرف خلل ڈال رہے ہیں۔

بلکہ گوادر کے پر امن ماحول کو بھی خراب کر رہے ہیں اس بابت جتنے بھی جلسے / جلوس / مظاہرے اور دھرنے ہوں گے وہ صرف اور صرف پریس کلب کے احاطے میں یا سورک دل گراؤنڈ میں ہونگے اس کے علاوہ کسی روڈ یا سرکاری عمارت کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔