|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے انسداد دہشت گردی فورس کے چالیس سے زائد اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بلوچستان پولیس کے 100 کے قریب جوان انٹی ٹیررسٹ کورس کیلئے کوئٹہ چھاؤنی کے کچ موڑ کیمپ میں تربیت پر تھے۔ گزشتہ رات تربیت مکمل کرنے کے بعد زہریلا کھانا کھانا سے چالیس سے زائد جوانوں کی حالت خراب ہوگئی۔ قے اور دست کے ساتھ ساتھ کئی جوان بے ہوش بھی ہوگئے متاثرہ جوانوں کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ کچھ اہلکاروں کو پولیس لائن میں طبی امداد دی گئی۔ طبیعت سنبھلنے پر بیشتر اہلکاروں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ متاثرہ اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے رات کے کھانے میں حلیم کھائی جس کے بعد قے اور دست کی شکایت ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق طبی امداد کے بعد اہلکاروں کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور کسی کی حالت خطرے میں نہیں