اوتھل: پاک فضائیہ کا طیارہ سمندر کے قریب ساحل میں گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ ،طیارہ گرنے کی وجہ فنی خرابی بتایا جاتاہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزمسرور ائیربیس کراچی سے پرواز کرنے والا پاک فضائیہ کا معراج نامی طیارہ 907 تربیتی پروازکے دووران اچانک فنی خرابی کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 45کلومیٹر دور سونمیانی وندر کے مقام پر سمندر کے قریب ساحل میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محمد عاصم نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچالی جسکی وجہ سے پائلٹ محفوظ رہا حادثے کے بعد پاک فضائیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تباہ شدہ طیارے کے ملبے کو اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
پاک فضائیہ کا طیارہ سمندر کے قریب ساحل میں گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ
وقتِ اشاعت : April 17 – 2015