خضدار: میر جمہوریت مرحوم میر حاصل خان بزنجو سخت سے سخت تنقید کو برداشت کرتے تھے کٹھن اور مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا حالات کتنے ہی سنگین رہے ہوں وہ گھبرانے کی بجاے دلائل کے ساتھ مذاکرات اور ان کا حل کیلئے بے خوف و خطر کھڑے رہنے والے سیاسی رہنما تھے یقینا ایسے رہنماوں کی رحلت سے خلاء پیدا ہوتا ہے لیکن ہم بابا بزنجو کے پیرو کار ہیں مایوس نہیں جدو جہد کا سفر جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار میر جمہوریت کے پہلی برسی کے حوالے سے نال میں جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوباء وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خیر جان بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنا میر جمہوریت مرحوم میر حاصل خان بزنجو کے پہلی برسی کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ عام نال میں منعقد ہوا جلسہ میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے مرکزی ضلعی تحصیل عہدیداران سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلسہ میں خضدار اورناچ کودہ گریشہ کوڑاسک تیغاپ ڈھل چنال کمبی گروک ہزارگنجی مروکی حری درنیلی ہڑمبو وڈھ پارکو لغورذرد شڑی لاغی شندی فیروز آباد استخلی ڈاٹ ڈھل رحمت کہوری خایان پارکو لخ لیسو دراکھالہ تاجر برادری زمیندار برادری اقلیتی برادری ٹرانسپوٹ برادری سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسہ گاہ کے پنڈال لوگوں سے کچا کچ بھر ہوا تھا ۔
جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوباء وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خیر جان بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ بی ایس او پجار کے مرکزی سیکریٹری جنرل نادر بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ باڈی کے ممبر حاجی احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ باڈی کے ممبر دیدگ بزنجو نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکریٹری امین دوست بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری ولید بزنجو سردار زادہ میر شاہ میر جان بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ باڈی کے ممبر کامریڈ واحد بلوچ سابق میئر خضدار میر عبدلرحیم کرد میر شیر دل بزنجو بی ایس او پجار کے سابق مرکزی چئیرمین عمران بلوچ نیشنل پارٹی خضدار کے نائب صدر میر سلمان زہری نیشنل پارٹی خضدار کے جنرل۔
سیکریٹری محمد اشرف مینگل۔ نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ نیشنل پارٹی خضدار کے تحصیلی صدر عبدلوہاب غلامانی بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن کریم بلوچ حاتم بلوچ نیشنل پارٹی کے سینیر رہنما کریم زہری رائیس بشیر بلوچ بی این پی عوامی خضدار کے جنرل سیکریٹری صدام بلوچ سکندر بزنجو اشرف ساسولی عبدلخالق بلوچ شوکت سہاپاد بی ایس او پجار نال کے سابق صدر عمران بلوچ عبدلرزاق سمالانی نعیم کوء ڈاکٹر واش دیو ریاض بلوچ مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کا حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت فکری و نظریاتی سیاسسی ورکروں پر مشتمل ہے ہم باباے جمہوریت نیشنل پارٹی کے قائد مرحوم میر حاصل بزنجو کے سیاسی فلسفہ کے پیر کار ہیں۔
ہماری سیاست میں عد م تشدد روداری سرے فہرست ہے بلوچستان کی سیاست میں میر جمہوریت کی موت سے پاکستان خصوصآ بلوچستان ایک عظیم سیاسی قومی رہنماء اور ایک جمہوری سنبل سے محروم ہوگیا میر حاصل خان بزنجو کی وفات بلوچستان اور ملک کے مظلوم اور محکوم قوموں کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی خلا کو پر کرنا ناممکن ہے بلوچستان کے عوام ایک حقیقی قومی لیڈر اور رہنما سے محروم ہوگئے موت اور زں دگی اللہ تبارک وتعالی کے ہاتھوں میں ہے جس کو روکھنا کسی کی بس کی بات نہیں ہے لیکن بلوچستان جن حالات سے گزر رہا ہے میرحاصل خان بزنجو کی موت ایک قومی سانحہ سے کم نہیں ہے۔
میر حاصل خان بزنجو سیاست کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے کھبی بھی اپنے اصولوں پر سودا بازی نہیں کیا وہ مرتے دم تک اپنے موقف پر قائم رہ کر اس دنیا فانی سے کھوچ کیے میر جمہوریت مرحوم میر حاصل خان بزنجو کو یہ اعزاز بھی حاصل تھی کہ انہوں نے ملک میں سیاسی اختلاف سیاسی کش مکشی کے باوجود ملک کے جمہوری حقیقی سیاسی قوتوں اور کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اور ملک میں دائمی مارشل الاء کے خلاف ہر فورم میں صف اول کا کردار ادا کرتا رہا۔میر صاحب کی صاف گوہی اور دلیرنا موقف کے اگے کوئی مصلحت پسندی نہیں ائی ہے ہمیشہ اپنے موقف پر ڈٹا رہامیر حاصل خان بزنجو قوم پرست جمہوریت پسند سیاسی رہنما تھے وہ ایک زیرک سیاستدان تھے جمہوری اور عوامی قوتوں کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلے آپ نے نجوبی اپنا کردار نبھایا ان کی رحلت بلوچستان اور جمہوری قوتوں کیلے ناقابل تلافی نقصان ہے میر جمہوریت مرحوم میر حاصل خان بزنجو اپنے والد باباے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی طرح سخت سے سخت تنقید کو برداشت کرتے تھے کٹھن اور مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا حالات کتنے ہی سنگین رہے ہوں وہ گھبرانے کی بجاے دلائل کے ساتھ مذاکرات اور ان کے حل کیلے بے خوف و خطر کھڑے رہنے والے سیاسی رہنما تھے یقننا ایسے رہنماوں کی رحلت سے خلا پیدا ہوتا ہے ہم باباے بلوچستان مرحوم میر حاصل خان بزنجو کے پیرو کار ہیں مایوس نہیں جدو جہد کا سفر جاری رہے گا مقرین نے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو (مرحوم ) کو انکی سیاسی و قومی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کی ۔ اس موقع پر بی این پی سے جمعہ گل پرکانی اپنے ساتھویں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔