|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2021

گوادر: گوادر میں چائینیز کانوائے پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا چوتھا کمسن بچہ بھی شہید تفصیلات کے مطابق گوادر میں چائنیز کانوائے پر ہونے والی خود کش حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا چوتھا کمسن بچہ شہداد ولد فاروق بھی جو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ چائینیز کانوائے پر ہونے والی خودکش حملے میں شہداد ولد فاروق سمیت چار معصوم کمسن بچے شہید ہوچکے ہیں.شہداد ولد فاروق کی جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے پیدارک تربت میں منتقل کیا جا رہا ہے. جہاں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔