|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2015

مچھ :  بولان خانہ بدوشوں کی ٹرک الٹنے سے بچے خواتین مرد سمیت 31افراد زخمی تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا تفصیلات کیمطابق بولان کے علاقہ بی بی نانی کی مقام پر ڈیرہ اللہ یارسے کوئٹہ خانہ بدوشوں کولے کر جانے والی ٹرک نمبر TKJ782تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بچے خواتین مرد سمیت 31افراد معمولی زخمی ہوئی تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں طبی سہولیات ناکافی ہونے کی بناء پر شہریوں نے ایمبو لینس کے ڈیزل کیلئے چند جمع کرکے مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں میں فتح محمد والد کریم بخش الطاف بھائی والد رضا محمد علی مراد والد عبدالحق وزیر خان والد صالح محمد شہزاد والد صالح محمد زمان والد شہزاد حبیبہ اظمہ بی بی شہباز خان احسان علی مراد نیاز احمد مائی صائمہ اعجاز ریشما رحیم بخش ممتاز نشین اربالی ظہیر صائمہ بی بی عبدالغفار بے نظیر شیرین سودیرسکنہ ڈیرہ اللہ یار اقوام لاشاری بلوچ شامل ہیں