پشاور: پشاوراورگردونواح میں 110کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی آندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچوں اورخواتین سمیت 35افرادجاں بحق،200سے زائدزخمی ہوگئے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزیدبارش کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم محمدنوازشریف ،گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمدخان ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،سابق صدرآصف علی زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے پشاورمیں ہونے والی تباہی پرگہرے دکھ اورافسو س کااظہارکیا،ایم ڈی بیت المال نے جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے 50ہزارفی کس زخمیوں کیلئے 25ہزارفی کس فوری امدادکااعلان کیا۔اتوارکی شام پشاور،چارسدہ ،مردان اوردیگرعلاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ شدیدبارش ہوئی ،تیزآندھی کے باعث مختلف علاقوں میں عمارتوں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں مکانات منہدم ہوگئے جس کے باعث 35افرادجاں بحق اور200سے زائدزخمی ہوگئے آندھی اس قدرتیزتھی کہ اس سے درخت جڑوں سے اکھڑگئے بجلی کے کھمبے گرگئے اورگاڑیاں بھی الٹ گئیں محمکہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار110کلومیٹرفی گھنٹہ تھی آندھی سے متعلق ایک دن قبل پیش گوئی کردی تھی ،پشاوراورگردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی بارش جاری رہے گی ،بارش اورآندھی سے نوشہرہ ،ثمرباغ ،شبقدر،چارسدہ روڈ،بڈھنی ،پل ،لنڈی کوتل ،لیاقت آباد،صادق آباداوردیگرعلاقے متاثرہوئے ،سب سے زیادہ تباہی چارسدہ روڈپرہوئی ،طوفان کے باعث بجلی کے کھمبے گرگئے اوردرخت جڑوں سے اکھڑگئے جس کے باعث پورے علاقے کی بجلی غائب ہوگئی اندھیرے اورشدیدبارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدیدمشکلات کاسامنارہا۔بارش کے تباہی کے باعث شہرکے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ،رات تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25نعشیں اور170سے زائدزخمی لائے گئے ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جگہ کم پڑجانے کے باعث انتظامیہ نے زخمیوں کودوسرے ہسپتالوں میں لے جانے کوکہاایم ایس لیڈی ریڈنگ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جوزخمی لائے گئے ہیں ان کے سروں اورجسم کے دیگراعضاء پرزخم ہیں اورمتعددکی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں ،زخمیوں کی صحیح تعدادابھی نہیں بتاسکتے زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کوبہترطبی سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔دوسری جانب پشاورمیں تباہی کے بعدایم ڈی بیت المال عابدوحیدشیخ نے طوفان میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے لئے پچاس ،پچاس جبکہ زخمیوں کے لئے پچیس ہزارفی کس فوری امداددینے کااعلان کردیا،صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے میڈیاکوبتایاکہ طوفان سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں بارش سے پورے علاقے میں تباہی ہوئی تاہم چارسدہ روڈ،لیاقت آباداوراندرون شہرزیادہ تباہی ہوئی ہے ،بارش اورطوفان میں اب تک 35افرادجاں بحق اور170سے زائدزخمی ہوئے ہیں اورخدشہ ہے کہ یہ تعدادزائدہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورلوگوں کونکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے ادھروزیراعظم میاں نوازشریف نے پشاورمیں ہونے والی تباہی پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت کی اورصوبائی حکومت کوزخمیوں کوبہترطبی سہولیات مہیاکرنے اورقومی اداروں کوامدادی سرگرمیاں اوربحالی کاکام تیزکرنے کی ہدایت کی ۔صدرمملکت ممنون حسین نے بھی پشاورمیں ہونے والی تباہی پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے طوفان سے ہونے والی تباہی پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورزخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے اورامدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ۔گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمدخان ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،چاروں صوبوں کے گورنرووزرائے اعلیٰ ،وفاقی وصوبائی وزراء ،سابق صدرآصف علی زرداری ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،چوہدری شجاعت حسین ،پرویزالٰہی ،مولانافضل الرحمن ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین ،شیخ رشیدسمیت سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے پشاورمیں ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے .ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی گرد آلود ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر، حد نگاہ میں کمی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے، سانس اور الرجی کے امراض میں مبتلا افراد کی مشکلات میں اضافہ، دن بھر گرد آلود ہوائیں چلنے سے ہر شہ پر مٹی کی تہہ بیٹھ گئی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں مٹی کے بادل برستے رہے ،حد نگاہ میں کمی کے باعث لوگوں کو قومی شاہراہوں پر سفر میں دقت کاسامنا، سانس کے امراض والرجی میں مبتلا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، دن بھر چلنے والی گرد آلود ہوا سے ہر شہ پر مٹی کی تہہ بیٹھ گئی، کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی عوام کو گرد آلود ہوامیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی