|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2015

نوشکی: جمال آباد مکانات کے مسمار ہونے کے ردعمل میں ضلعی اسمبلی ہال میں قبائلی جرگہ کا انعقاد جرگہ سے سردار آصف شیر جمالدینی،حاجی میر جمعہ خان بادینی ،خیر بخش بلوچ،حاجی میر بہادر خان مینگل ، انجینئر محمد عثمان بادینی، حاجی میر حیات خان جمالدینی ،مولوی تاج محمد مینگل،حاجی عبدالسلام ماندائی ،نزیر بلوچ،قاری عبدالباسط،حافظ مطیع الرحمن ،کامریڈ اسماعیل بلوچ،حاجی میرا حمد،میر خورشید جمالدینی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوے کہا کہ جمال آباد کے ارضیات جمالدینی و ماندائی قبائل کے جدی میراث ہے بلکہ بلوچستان میں تمام ارضیات قبائل کے ملکیت ہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مکانات کو مسمار کرانا علاقہ کے عوام کو دست و گرایباں کرنے کی سازش ہے اس کو مل کر ناکام بنائے گے جرگہ نے مطالبہ کیا کہ تما م مسمار کئے گئے سرکاری خرچ سے تعمیر کی جائے ۔جرگہ نے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے 20 رکنی کیمٹی تشکیل دی جسمیں قبائلی رہنما علماء اکرام سیاسی و سماجی رہنماشامل ہیں جو صوبائی حکومت اور حکام بالا سے ملا قات کرکے اپنا موقف پیش کرینگے۔