قلات؛ قلات میں نیشنل ہائی وے پر مغل ہوٹل کے قریب پولیس کی گشتی ٹیم کے گاڑی پر دستی بم سے حملہ، حملے کے نتیجے میں کے نتیجے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی۔
تاہم ڈی ایس پی حملے میں محفوظ رہے جبکہ دیگر زخمیوں میں پولیس ڈرائیور قدوس مینگل اہلکار محمدعالم راہ گیر وقبائلی رہنما ملک بابل اور ٹرک ڈرائیور عبدالقدیر مینگل شامل ہیں سی ٹی ڈی کی ٹیم نبے جگہ کا معائنہ کیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔