مستونگ: سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولونا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی طاغوتی قوتیں سعودی عرب اور یمن تنازعہ کو فرقہ وارانہ تنازعہ بنانے کی ناکام اور مذموم کوششیں کر کے مسلم امہ کو دائمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جسے ہر صورت ناکام بنایا جائیگا حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت امت مسلمہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کا دینی مذہبی فریضہ ہے سعودی حکومت اپنے آپ کو تنہا تصور نہ کرے گوادر کا شغر روٹ کی تبدیلی سے چھوٹے صوبے مزید پسماندگی کا شکار ہونگے اور ان کی احساس محرومیاں ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جائینگی اگر گوادر کا شغر روٹ تبدیل ہوا تو پھر کوئی امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کرنے سے صوبے کی احساس محرومی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ گوادر کا شغر روٹ کی تبدیلی پر نظرثانی کر کے صوبے کو رقبے کے لحاظ سے فنڈز فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کئی دہائیوں سے محیط صوبے کی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہو سکیں غیر سنجیدہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔