تفتان: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی مزید 315 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 315 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود سفر کر رہے تھے۔
گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 261 ،خیبر پختون خواہ 28، سندھ 12 ،بلوچستان 04 اور آزاد کشمیر 10 شامل تھے اس کے علاوہ 30 بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ اور کرونا ٹیسٹ بھی کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا واضع رہے کہ اس سے قبل بھی سینکڑوں کی تعداد میں ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی نہ صرف ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر واپس پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے ہو چکے ہیں بلکہ رواں سال میں یورپ جانے کے خواہشمند درجنوں افراد راستے میں بھوک اور پیاس سے مر بھی گئے ہیں