|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2021

تفتان: سیندک کے مقام پر ایم آئی آر ڈی ایل کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوزک ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا گیا ائیرپورٹ پر آزمائشی طور پر پی آئی اے کا جہاز عملہ سمیت کامیاب لیڈنگ کی پی آئی اے کے جہاز میں سوار ڈسٹرکٹ مینجر کراچی اور دیگر آفیشلز تھے جوزک کے مقام پر پی آئی اے کے جہاز لیڈنگ پر ایم آر ڈی ایل کمپنی کے جانب سے پریزیڈنٹ مسٹر زانگ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر تنگ،اسسٹنٹ پریزیڈنٹ مسٹر وانگ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر خالد گل،وائس پریزیڈنٹ مسٹر رمضان علی ساتھ تھے۔

ایم آر ڈی ایل کے پریزیڈنٹ مسٹر زانگ نے پی آئی اے کے عملے کو جوزک ائیر پورٹ کے مقام پر خوش آمدید کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس کے بعد باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم ایل کے اسسٹنٹ منیجر جمشید نوشیروانی نے کہا کہ ائیرپورٹ کی تعمیر سے علاقے میں مثبت تبدیلی آئے گی اس ائیرپورٹ پر کامیاب لیڈنگ کے بعد جو خواب ہم نے دیکھا تھا۔

وہ پورا ہوگیا پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینجر کراچی مسٹر فیصل خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی باشندوں کاشکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے بہت اچھا پروگرام ترتیب دیا آخر میں ایم آر ڈی ایل کمپنی کے پریزیڈنٹ مسٹر زانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے ، سی اے اے اور پاک فوج کے کارکردگی کو سراہا ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوا اور ان ہی کی مرہون منت ہے کہ آج ہم یہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں انہوں نے پی آئی اے کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے بہت جلد لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسقبل میں چینی و پاکستانی افیشلز مل کر اپنے ترجیحات حل کرینگے ایف سی نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے