|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2021

تربت: بی این پی عوامی کے رکن سینٹرل کمیٹی علی جان جوسکی کی سربراہی میں کیچ کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر شوسل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ سے ان کی رہائش گاہ کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال پہ بحث مباحثہ کیا گیا۔

وفد میں شاہ آباد کے یونٹ سیکرٹری زاہد جلیل، عبدالحق، زرگپت کے یونٹ سیکرٹری شاہد بلوچ، فضل جلیل، سنگانی سر کے یونٹ کے رکن ولید نمروز، کلگ کے مشاورٹی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صدیق بلوچ اور تربت سے شبیر احمد شامل تھے۔ میر اسد اللہ بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ تربت کے دوستوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

زرگپت کے یونٹ سیکرٹری شاہد بلوچ نے زرگپت کے لئے دو عدد بجلی کے ٹراسفامروں کا مطالبہ کیا اور میر اسد اللہ بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جو نئی حکومت بن رہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اس حکومت کا حصہ ہوگی اور اْن کے پارٹی کا عوام کے تمام مسائل پہ توجہ ہوگی