کوئٹہ: انجمن ہلال احمربلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کوجدیدالیکٹرانک سینی ٹائزرمشین فراہم کردیاگیا۔ گزشتہ کوئٹہ پریس کلب کے صدرعبدالخالق رند اورانجمن ہلال احمربلوچستان کے چیئرمین عبدالباری بڑیچ نے الیکٹرانک سینی ٹائزرمشین کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پرصحافیوں کے علاوہ عادل نذیر،پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ادریس تاج، ہلال احمر بلوچستان کے میڈیاکوارڈی نیٹر نصیب ملک ودیگر بھی موجودتھے۔
انجمن ہلال احمربلوچستان کے چیئرمین ملک عبدالباری بڑیچ نے کہا کہ پاکستان ریڈکریسنٹ واحدادارہ ہے جوعوام کی فلاح وبہبوداورقدرتی آفات کی صورت میں خدمات سرانجام دے رہی ہے ، بدقسمتی سے گزشتہ ادوارمیں محکمے کونظراندازکیاگیا جس کی وجہ سے مسائل بڑھ گئے تاہم وہ لوگوں کی امداداورہنگامی صورتحال میں طبی امدادودیگرسروسزکی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت اورپسماندگی زیادہ ہے اوریہاں پر کام کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
مگرہم اپنے عوام کی خدمت کاجذبہ کے تحت آئے ہیں اورہرمھاذپرفرنٹ لائن کاکرداراداکریںگے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں لوگوں کی آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتا ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظرانجمن ہلال احمر بلوچستان نے صحافیوں کی ضرورت کی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے جدیدالیکٹرانک سینی ٹائزرمشین فراہم کردیاہے تاکہ لوگ اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائزکرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کاحصہ ہیں انجمن ہلال احمرکی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کیئے ضروری ہے کہ بلوچستان کے صحافی چیزوں کی نشاندہی کرکے ہماری اصلاح کریںہم سب ملکراپنے صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے کرداراداکریںگے۔کوئٹہ پریس کلب کے صدرعبدالخالق رند نے الیکٹرانک سینی ٹائزرمشین فراہم کرنے پر انجمن ہلال احمرکے چیئرمین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انجمن ہلال احمر کے بارے میں میڈیامیں خبریںآئیں جس کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثرہوئی ، انہوں نے امیدظاہرکیاکہ ملک عبدالباری بڑیچ ادارے کی کھوئی ہوئی ساکھ اورلوگوں کااعتمادبحال کرنے کیلئے کرداراداکریںگے، کوئٹہ پریس کلب کے صدرنے چیئرمین انجمن ہلال احمرکو بھرپورتعاون کی یقین دانی کرائی۔