گوادر: گوادر پورٹ میں لوکل بزنس کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایگریکلچر سمیت فش انڈسٹریز میں بہتری لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس گوادرکے نومنتخب صدر ناگمان عبدال نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بحیثیت صدر چیمبر آف کامرس ان کی کوشش ہوگی کہ وہ گوادر پورٹ میں لوکل بزنس مین کو انوال کرکے ان کی راہنمائی کرئے انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ میں ایگریکلچر سمیت فش انڈسٹریز کو بھی مستحکم کیا جائے گا۔تاکہ گوادر کے لوکل بزنس مین اس شعبے میں آکر زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔
انھوں نے کہا کہ گوادر کا مستقبل تابناک ہے۔ مستقبل قریب میں گوادر میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں اور تاجر برادری کی شمولیت لازمی ہے۔انھوں نے کہا کہ گوادر میں ایگریکلچر،فش انڈسٹریز سمیت تمام شعبوں لوکل بزنس مین کے ساتھ ساتھ میں ملکی سطح پر بزنس کمیونٹی کو بھی خوش آمدید کہیں گے کہ وہ گوادر آکر مختلف شعبوں میں فیکٹریاں لگائیں اور بزنس کریں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی پیک کے تحت علاقے میں شروع ہونے والے معاشی سرگرمیوں میں تمام بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کریں۔