پسنی: پسنی کے آرٹسٹوں نے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیو قامت بیچ اسکیچ بناکر سب کو حیران کردیا ، دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 کی مناسبت سے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیوقامت بیچ اسکیچ بناکر سب کو حیران کردیا،پاکستان میں بنائی گئی سب سے بڑی بیچ اسکیچ ہے ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بیچ اسکیچ کو ٹویٹ کیا،بیچ اسکیچ 57×62 فٹ پر بنائی گئی ہے جو 3ہزار 534اسکوائر فٹ بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پسنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ زبیر مختار،بہار علی گوہر اور حسین زیب نے پسنی کے ساحل کنارے یواے ای کے شیخ محمدبن راشدالمختوم کا قوی الجثہ بیچ اسکیچ بنا کر سب کو حیران کردیا،یکم اکتوبر 2021 میں دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020کی پروموشن کے لیے پسنی بلوچستان کے آرٹسٹوں نے پسنی کے ساحل کنارے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیو قامت بیچ اسکیچ بناڈالی جو 75×62فٹ پر بنائی گئی اور 3 ہزار 534اسکوائر فٹ پر محیط ہے اس دیوقامت بیچ اسکیچ کو بنانے کے لیے پسنی بلوچستان کے آرٹسٹوں نے بڑی مہارت سے کام کیا۔
دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پسنی بلوچستان کے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا اور شیخ محمد بن راشد المختوم کے اسکیچ کو ٹویٹ کیا واضح رہے کہ پسنی بلوچستان کے آرٹسٹ زبیرمختار ،حسین زیب اور بہار علی گوہر نے اس سے قبل مختلف شخصیات کی بیچ اسکیچ بنا کر اْنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جن میں بلوچی گلوکار نورخان بزنجو،ناکو فیضک ،عطاشاد کے بیچ اسکیچ شامل ہیں