تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے آدھی رات کو طلباء پر انتظامیہ کی جانب حملہ آور انہیں تشدد، لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا طلباء پر امن احتجاج پر بیٹھے جائر مطالبات کے حق میں جدوجہدکر رہے ہیں۔
بجائے اسکے کہ انکی بات سنی جائے اور انکا مسئلہ حل کیا جائے نام نہاد سلیکٹڈ حکومت اور نااہل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا عالم یہ ہے کہ معصوم طلبہ پر تشدد کیا جارہا ہے جو قابل شرم ہے حکومت اور انتظامیہ کیلئے انہوں نے کہا اگر طلباء کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھا گیا تو ہم سمجھتے ہیں کہ طلباء کو پر تشدد واقعات کی جانب لے جانے کی سازش کی جارہی ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کرے۔