|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2021

قلات:  قلات، کلی رودینی میں پانی کی عدم فراہمی پر خواتین اور بچوں کا پانی کے ڈبوں اور ریڑیوں کے ساتھ شدید اور محکمہ پی ایچ اای کے خلاف شدید نعرے بازی خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ کلی رودینی کی واٹر سپلائی گزشتہ دو مہینوں سے خراب ہے محکمہ پی ایچ ای کو کئی بار درخواست دینے کے باوجود محکمہ واٹر سپلائی کی مر مت نہیں کر رہی صرف علاقہ مکینوں کو خاموش کرنے کے لیئے ایک ماہ قبل لاکر ٹرائی پارٹ تو کھڑا کیا مگر ٹیوب ویل کی مشین کو جون کا توں چھوڑ دیا گیا ہے اگر محکمہ نے واٹر سپلائی اسکیم کو بحال نہیں کیا تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقلات کے علاقے کلی ر و دینی کے مکین پزنی نہ ملنے کے خلاف لنک روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور محکمہ پی ایچ ای اور صوبائی حکو مت کے خلاف شدی نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی ڈبے بالٹیاں اور ہاتھ والے ریڈیاں لیکر احتجاج کررہے تھے مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلی رودینی کی واحد واٹر سپلائی اسکیم کی مشین گزشتہ دو ماہ سے خراب ہیں علاقہ مکین گزشتہ دو مہینوں پانی کے حصول کے لیئے سرگردان ہو گئے ہیں اور بجلی کے آتے ہی خواتین اور بچے پانی کے برتن اٹھائے دور دراز کے زرعی ٹیوب ویلوں کے رخ کرتے ہیں علا قہ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر مافیاں نے بھی اپنے ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔

علاقہ میں غریب لوگوں کے پانی کے حصول کے لیئے شدید مشکلات کا سامنا کر پڑرہا ہے انہو ں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کو کئی بار واٹر سپلائی اسکیم کی مرمت کرنے کے لیئے کہا گیا مگر محکمہ کی جانب سے واٹر سپلائی کے مرمت کے لیئے اقداما ت نہیں کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا علاقہ مکینوں کے خاموش کرنے کے لیئے چند روز قبل ٹرائی پار ٹ لاکر کھڑ ی کرکے ایسے ہی اسے چھوڑ کر چلے گئے انہوں نے کہا کہ بکرایٰ عید چند روز قبل خراب ہونے والی واٹر سپلائی ااسکیم تاحال مرمت نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین پانی کے حصول کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں