گوادر: بی ایس او گوادر زون کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ روز پرامن احتجاج پر بیٹے طلباء و طالبات پر پولیس کی لاٹھی چارج و گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او گوادر زون ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، گوادر سول سوسائٹی ، بی ایس او پجار گوادر زون، آل پارٹیز گوادر کے نمائندگان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان میں طلباء و طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی نظام زندگی مفلوج ہوچکی ہے آئے روز مختلف قائل کی وجہ سے طلباء و طالبات سمیت شہری احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہیں ۔
نااہل صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت شہریوں کو سہولیات دینے میں بْری طرح ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں سی پیک سیندک ریکوڈک سمیت اربوں روپے کے میگا پروجکٹ کئی سالوں سے چل رہے ہیں مگر بلوچستان میں ابھی تک اچھے تعلیمی ادارے میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیز ، نہیں بنائے گئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک پالیسی کے تحت بلوچستان بلخصوص بلوچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے مگر بلوچستان کے باشعور طلباء اس گھناؤنے سازش کو ناکام بنائینگے اور کسی بھی صورت تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کی حقوق کی جنگ لڑینگے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان کو سی پیک سمیت ترقیاتی پروجیکٹ کے نام پر ان کی روزی روٹی ان سے چینا جارہا ہے طرح طرح کی حربے استعمال کئے جارہے ہیں ترقی کے نام پر بلوچستان بلخصوص گوادر اور مکران میں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔
آئے روز مختلف بہانے بنا کر لوگوں کو گھنٹوں قطاروں میں لگا کر گوادر کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اس نااہل حکومت سے تمام شہری بلخصوص طلباء و طالبات تنگ آچکے ہیں ان طلباء و طالبات پر لاٹھی چارج شرمناک عمل ہے اسی کوئٹہ شہر میں طالبان سمیت مختلف شدت پسند گروہ کے حق میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں لیکن یہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اندھے اور بہرے بن چکے ہیں جبکہ طلبا ء و طالبات اپنی حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں تو انکو پولیس اور دیگر قانونی ادارے گرفتار کرکے انکی تذلیل کرتے ہیں طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انکی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے ہم اس مظاہرے کی توسط سے بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ طلباء و طالبات کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر واپس لی جائیں بلکہ انکی تمام مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر بی ایس او گوادر زون دیگر سیاسی و سماجی اداروں کے ساتھ ملکر شدید ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔