گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان( گلاب ) کے پیش نظر ضلع بھر کے ماہی گیروں کو 28 ستمبر سے لیکر 2 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 28سے لے کر 2اکتوبرتک سمندری طوفان گلاب کی اطلاع ہے جس کے اثرات گوادر پسنی،اورماڑہ،جیونی ،کنز،پشکان،کپر،چر، کلمت سر بندان کے گہرے سمندر میں پڑسکتے ہیں۔
لہذا ضلع بھر کے ماہی گیران دنوں میں سمندر میں شکار سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے گلاب طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوںمیں تیزبارش بھی ہوسکتی ہے، اس لئے ضلع گوادر میں ماہی گیروں کو سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔