|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2021

اوتھل:  لسبیلہ میں اغواء کی دوالگ الگ واردتیں،لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہاسٹل سے اغواء،نامعلوم اغواء کار فرار،کنراج میں ایک شخص کو اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،5ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں بدھ اور جمعرات کی شب لسبیلہ یونیورسٹی کے پورالی ہاسٹل میں نامعلوم افراد ڈی وی ایم فیکلٹی کے طالبعلم ڈاکٹر عبدالمنان کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔

جبکہ دوسری واردت لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں ہوئی جہاں پر صالح محمد نامی ایک شخص کو پانچ افراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی جس کو کنراج پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیااور مغوی کو بازیاب کراکے پانچ ملزمان عامرولداقبال،سراج ولدسعید احمدامام بخش ولد سعید احمد،اسرار ولد سعید احمد اور نادر ولد قمرساکنان مستونگ کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لسبیلہ یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں جنکا صالح محمد نامی شخص سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ چل رہاتھا جبکہ یونیورسٹی کے پورالی ہاسٹل سے اغواء ڈاکٹر عبدالمنان کے اغواء کارفرارہوگئے