|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2021

پسنی: سمندری طوفان “گلاب” پسنی کے ساحل کنارے کے قریب پہنچ گیا۔ کلمت،چربندن اور پسنی کے ماہی گیر سمندر کنارے کھڑی اپنی کشتیاں محفوظ کرلیں۔

ماہی گیر کشتیوں سے انجن نکال لیں اسپیڈ بوٹس سمیت دوسری کشتیاں سمندر سے باہر لا کر کھڑی کردیں۔ پسنی سمندری کٹاؤ ایریا کے رہائشی اور وارڈ نمبر 6 کی نئی آبادی جو بالکل سمندر کنارے رہائش پزیر ہیں وہ خود محفوظ بنانے کے لیے چوکنا رہیں۔