گوادر: مکران میں گزشتہ روزشدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث گوادر شہر میں 11000 کے وی کے20 جبکہ ایل ٹی کے 4کھمبے گر گئے اسکے علاوہ پسنی، جیونی اور پشکان میں بھی تقریباً 37کھمبے گر گئے جسکی وجہ سے صرف ان متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
کیسکو ترجمان کے مطابق ہفتہ کی شب آپریشن عملہ نے گوادر شہر میں متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی جبکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد شعبہ کنسٹرکشن نے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر محمد عارف کی خصوصی ہدایت پرمتاثرہ علاقوں میں گرے ہوئے بجلی کے کھمبوں کی مرمت و بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے اور توقع ہے کہ جلد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔کیسکو نے بارش اور طوفانی ہواوں کے باعث بجلی کے کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے بجلی کی بندش پر متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔