|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

پنجگور: پنجگور مولانا ہدایت الرحمن کا پنجگور پہنچنے پر دازی بونستان اسماعیل مشین پر شاندار استقبال کیاگیاگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ایک لمبے جلوس میں انہیں شہر پہنچایا گیا استقبال کے لئے آنے والوں میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا نورمحمد مدنی جمعیت طلباء کے سراج احمد بلوچ مسلم لیگ (ن )کے اشرف ساگر حنیف شمبے زئی انجمن تاجران کمیٹی کے صدرحاجی خلیل احمد دہانی حاجی لشکری زمباد یونین کے سیف اللہ سیفی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے چتکان بسم اللہ چوک پر منعقدہ جلسہ سے مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں تاریخی استقبال اور جلسہ میں شرکت کرنے پر عوام کا مشکور ہوں اور یہ میرے اوپر آپ لوگوں کا قرض ہے پنجگور میں جو لوگ مختلف واقعات میں مارے جاچکے ہیں۔

انکے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے زمہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے وہ ٹوکن پر لگے ہوئے ہیں کوسٹ گارڈ روغن گارڈ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیگر ادارے بھی اپنے اصل کام سے ہٹ چکے ہیں اور مکران میں کاروبار میں مشغول ہوگئے ہیں مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہے کہ لوگوں کو روغن تیل لانے نہیں دیا جاتا ہے جبکہ منشیات کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جس کا جی چاہتا ہے وہ کرسٹال ہیروین آزادی کے ساتھ ایک دوسرے علاقوں میں پہنچا دیتا مگر جب مکران کے لوگ اپنی ضروریات زندگی کے لیے تیل اور خوردنی اشیاء لاتے ہیں انہیں سختیوں کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہماری سرزمین ہے اور یہاں کے مالک ہم ہیں جب ہم اپنے ضروریات زندگی پورا کرنے کے لیے تیل اور دیگر خوردنی اشیاء لاتے ہیں تو بارڈر اور شاہراہوں پر ہماری تزلیل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا زمہ دار کون ہے یہ سب کو معلوم ہے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ہم سے غلاموں جیسا سلوک ہورہا ہے۔

ہمیں اس ملک کا شہری نہیں سمجھا جاتا ہے گاڑی مالکان کو ٹوکن میں الجھایا گیا ہے مگر جو لوگ مچھلی پکڑنے جاتے ہیں تو انہیں بھی ٹوکن دکھانے کا کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میٹنگوں سے مکران کے عوام کو کچھ نہیں ملنے والا اپنے حقوق کے لیے عنقریب ایک لاکھ لوگوں کو تربت میں جمع کیا جائے گا اگر پھر بھی ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کئیے گئے تو 20 لاکھ لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے انہوں نے کہا کہ روزمرنے سے بہتر ہے انسان ایک بار عزت کی موت مرے اب اس طرح نہیں چلے گا کہ ہمارے لوگوں کی تزلیل کی جائے اور ہم چھپ رہ کر سب کچھ برداشت کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اگر منعظم ہونے کا دعوی کرتے ہیں تو پھر دہشت گرد منشیات فروش قاتل اور چور اور ڈاکوؤں کو بھی پکڑیں عوام کی تزلیل اگربڑی کارکردگی ہے تویہ ہمارے سمجھ سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ جام حکومت سے اچھائی کی امید نہیں ہے یہ واحد حکومت ہے۔

جو جام کے نام پر ہے اور اسکے زیر اثر ادارے بھی جام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں کررہا یہاں رونما ہونے والے واقعات کو کوئی اہمیت نہیں دیا جاتا ہے جب لاہور کراچی پیشاور میں اگر کوئی گدھا نالے میں گرجاتا ہے تو وہ بریکنگ نیوز بن جاتی ہے جلسہ سے جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن نے مکران کے حقیقی مسائل پر حکمرانوں کو آئینہ دکھایا ہے مکران کے عوام کا سڑکوں پر نکلنا پالیسیوں سے بے زاری ہے بارڈر اور امن وامان کے مسائل مکران کے عوام کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں مسلح افراد کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جو لوگوں کو اغوا اور قتل کررہے ہیں