|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے کھاد سے بھرے دو ٹرکوں کو آگ لگادی ۔ لاکھوں روپے کی کھاد اور دونوں ٹرک جل کر تباہ ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام کو گوادر کی تحصیل پسنی میں شادی کور سے10کلو میٹر دور بطرف بڈوک مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم مسلح افراد نے کھاد سے بھرے دو ٹرک رجسٹریشن نمبر TLL317اورTLY332کو اسلحہ کے زور پر روکا اور ڈرائیور واحد ،خان پور اور ان کے ساتھیوں کو نیچے اتار ا ۔ بعد ازاں ملزمان نے ٹرکوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں دونوں ٹرک تباہ اور اس میں موجود لاکھوں مالیت کا کھاد جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈرائیوروں اور دیگر عملے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دریں اثناء سیکیورٹی فورسز کی کیمپ پر نامعلوم سمت سے پانچ لانچر گرنیڈ فائر کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر نامعلوم سمت سے پانچ لانچر گرنیڈ فائر کئے گئے جو کیمپ کے احاطے میں کھلے میدان میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تا ہم ان دھماکوں سے کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے چالیس کلو میٹر دور زین کوہ میں نامعلوم افراد نے چار انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ دھماکے سے پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد لوٹی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مزید کارروائی متلقہ لیویز فورس کررہی ہے۔