نوشکی: جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ جمعیت حکومت کا حصہ ہے اس لئے رائیونڈ تاکاشغر روٹ بننے کی اجازت نہیں دیگی،جب جمعیت ودیگر سیاسی جماعتوں کا اس روٹ کے تبدیلی بارے موقف سامنے آیا تو موجودہ حکومت نے مدارس کے بارے میں لب کشائی شروع کی ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جمعیت کی زخمی انگلی کو پکڑیں گے تو جمعیت رائیونڈ کاشغر روٹ کی مخالفت نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اکیسویں ترمیم میں امریکی دباؤ کے تحت مذہب اور دینی مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی سازش کی گئی،پارلیمینٹ کے اندر جمعیت علما ء اسلام کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اکیسویں ترمیم کی حمایت کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑا چلایا،لیکن جے یو آئی نے دوٹوک اندازمیں اکیسویں ترمیم اور اسکے ایکشن پلان کو مسترد کردیا اور پورے ملک میں تحفظ مدارس کے حوالے سے تحریک چلائی اور آخر کار حکومت کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ ہم اپنے غلطی کا ازالہ کریں گے،اس دوران بلوچستان کے دیرینہ اور اہم اقتصادی منصوبہ گوادر تاکاشغراقتصادی راہداری روٹ کی بات شروع ہوئی تو قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے گوادر سے کاشغر کی اقتصادی راہداری کے حوالے سے حکومت اور چینی حکام کو ہیلی کاپٹر کے زریعے گوادر سے لیکر کاشغر کا روٹ بتایاجو گوادر سے خضدار،سوراب،کوئیٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوتا ہواکاشغر تک پہنچتاہے اور اس روٹ سے ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ بھی کم ہوا،اورتمام سیاسی جماعتوں خصوصا بلوچستان اور خیبر پختونخواکے سیاسی جماعتوں نے اس کا خیر مقدم بھی کیا لیکن طے شدہ روٹ کی بجائے اس روٹ کو جو گوادر تاکاشغر تھا،اسے کاشغر تا رائیونڈ بنانے کی سازش کی گئی اور اقتصادی شاہراہ بلوچستان وخیبر پختونخواء کے بجائے پنجاب سے لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی جس پر جمعیت اور دیگر سیاسی جماعتوں نے آواز بلند کی ،موجودہ حکومت کے لئے اس صورت میں تبدیل کرنا مشکل ہے اور مشکل ہوگاکیونکہ جمعیت حکومت کا حصہ ہے اس لئے گوادر تا کاشغر ۔رائیونڈ تاکاشغر بننے کی اجازت نہیں دیگی،جب جمعیت ودیگر سیاسی جماعتوں کا اس روٹ کے تبدیلی بارے موقف سامنے آیا تو موجودہ حکومت نے مدارس کے بارے میں لب کشائی شروع کی ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جمعیت کے زخمی انگلی کو پکڑیں گے تو جمعیت رائیونڈ کاشغر روٹ کی مخالفت نہیں کریگی ،انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کے پرویز دینی مدارس کو جہالت کی یونیورسٹی قراردیکر انکے علم کو جہالت اورجا ہلیت کا نام دیکر توہین رسالت کی ہے دینی مدارس میں لاکھوں طلباء طالبات جو دین،فقہ ،قرآن،حدیث اور قرآنی تفسیر پڑھنے والے کتابوں کے نام لیکر توہین کی ہے او ریہ براہ راست میڈیا پر نشر بھی ہواہے جمعیت علما ء اسلام حکومت کو وارننگ دیتی ہے کہ وہ اپنے پالتو رپرویز کو لگام دیکر انہیں سزاد دیکر فوری وزارت سے ہٹائیں اور عوام اور اللہ سے معافی مانگیں،جمعیت دینی مدارس کی حمایت نہیں چھوڑ سکتی ،حکومت چھوڑ سکتی ہے ،توہین رسالت کے بعد پرویز اور موجودہ حکومت کی سیاسی موت نظر آرہی ہے ،دینی مدارس کو دہشتگردی قرار دینے والے اپنے ماضی پر نظردوڑائیں،جنہوں نے ڈالر لیکر آئی جے آئی بنائی تھی