|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2021

تربت:  شہید رامز خلیل سلو بلیدہ میں سپردخاک، سیکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید رامز خلیل کی فیملی اور صوبائی حکومت کے درمیان کامیاب بات چیت کے بعد کوئٹہ میں جاری دھرنا جمعرات کی رات ختم کردیا گیا۔

فیملی نے دھرنا ختم کرنے کے بعد لاش کوئٹہ سے تربت منتقل کردی جہاں جمعرات کی صبح 11.30 بجے شہید رامز کو سلو بلیدہ میں سیکڑوں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں بلیدہ اور سلو کے رہائشی اور فیملی ممبران کے علاوہ تربت و پنجگور سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر آل پارٹیزکیچ کے رہنماؤں کامریڈ ظریف زدگ، مولاناعبدالحفیظ مینگل، تربت پریس کلب کے آرگنائزر ماجدصمد، سینئر اراکین اسد بلوچ، صلاح الدین سلفی، جے یوآئی شیرانی کے رہنما مولانا اسماعیل بلیدی، پی بی 45 بلیدہ زامران کے سابقہ امیدوار عزیز آسکانی، نیشنل پارٹی کے رہنما معتبر شیرجان، بارڈرٹریڈ یونین کیصدر حافظ ناصرالدین زامرانی، تربت سول سوسائٹی کیکنونیئرگلزار دوست، مبارک بلوچ، احساس ویلفیئر کے رہنما جنیدمرادبلوچ، بی این پی عوامی کے رہنما سابق ناظم تمپ عبدی خان رند، عارف قریش، امداد رند، لطیف آزاد، بی ایس او کے رہنما خلیفہ برکت، بس ٹرانسپورٹس یونین مکران کیصدر یاسرآزادی اور دیگر سیاسی وسماجی رہنمابھی شریک تھے۔