خضدار: ساجد ترین ایڈووکیٹ کی بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اور کامیابی ساجد ترین ایڈووکیٹ دیگر کی پٹیشن پر ہائی کورٹ میں خضدار کی رپورٹیں جمع ، ڈی سی خضدار نے 173 جعلی ڈومیسائل منسوخ کردیئے جو بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوکریاں کر رہے تھے۔ ان کے نام قومی شناختی کارڈ اور پوسٹوں کی تفصیلات سب دی گئی ہیں۔
ساجد ترین کی جدوجہد کی وجہ سے خضدار کے یہ 173 جعلی ڈومیسائل ڈی سی آفس منسوخ کر رہے ہیں ، جس پر ساجد ترین نے کہا ہے کہ ہماری بیشتر نوجوان نسل بے روزگار ہے کیونکہ بہت سے لوگ جنہوں نے بلوچستان کو دیکھا بھی نہیں وہ بلوچستان کے کوٹے پر نوکریاں کر رہے ہیں۔ساجد ترین نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ حکومت اور اراکین پارلیمنٹ اس مسئلے پر خاموش ہیں جو کہ بہت اہم مسئلہ ہے اور ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کا سوال ہیں لیکن ہم اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے۔