تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے سانحہ پرکوٹک ہوشاپ کے لواحقین کی میت کے قافلے کو روکنے کی شدید مذمت کی، ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میت کو کوئٹہ لیجانے والے قافلے کو راستے میں روک کر تنگ کرنا انصاف کے حصول میں روڑے اٹکانا ہے، انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے اور ہر قدم ان کو سپورٹ کرتی رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اس سانحہ میں دو بچوں کی شہادت ہوئی اور ایک بچہ ابھی تک زخمی حالت میں زیر علاج ہے، تربت میں تین دنوں سے احتجاج کر نے کے بعد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے فیملی نے مجبور ہوکر کوئٹہ کی طرف مارچ کیا مگر ان کو راستے میں روک کر پر امن جمہوری احتجاج سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے جس کی آل پارٹیز سخت مذمت کرتی ہے۔