دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزئنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شہید نوراستمان میر نورالدین خان مینگل اور پارٹی کے بانی رہنما ادا بابے شفیع محمد لہڑی کے برسی کی مناسبت سے پارٹی کے ضلعی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گیارہ سال قبل پارٹی دشمن قوتوں نے پارٹی کے عظیم رہنما شہید نوراستمان میر نورالدین خان مینگل کو شہید کرکے ہم سے جدا کردیا ۔
میر نورالدین خان مینگل کی جدوجہد بلوچستان و بلوچ قومی تحریک کیلئے لازوال ہے شہید نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کیلئے وقف کر رکھی تھی اور آخر دم تک اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جام شہادت نوش کی شہید میر نورالدین خان مینگل کا شمار بلوچستان کے ان عظیم رہنماں میں ہوتا تھا جنہوں نے مشکل سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہے اور نوجوانوں کو متحرک بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
آج شہید کے فکر و فلسفے پر کاربند رہ کر ہم انکے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی رہنما ادا بابے شفیع محمد لہڑی کی خدمات پارٹی کیلئے ناقابل فراموش ہیں مرحوم نے ہمیشہ بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کے خوشحالی کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرکے اپنا قومی فریضہ نبھایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی لوگوں کے حقوق کیلئے ہمہ وقت ہر فورم پر آواز بلند کرکے اپنا قومی جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر شیر دل سمالانی تحصیل جنرل مصطفی کمال ریکی ڈپٹی سیکرٹری محبوب بلوچ شیر احمد مینگل عنایت اللہ بلوچ سیف اللہ بلوچ عنایت حسنی سید محمد بلوچ و دیگر موجود تھے۔