|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2021

گوادر: گوادر، آف روڈ جیپ ریلی 2021 کے کوالیفائیگ راؤنڈ کا انعقاد، مقابلے آج سے شروع ہونگے۔ 240 کلومیٹر طویل و پرخطر ٹریک پر ریسر قسمت آزمائی کرینگے۔ 6 خواتین ریسر، 8 بین الاقوامی ریسر سمیت مجموعی طور پر سو سے زائد ریسر ایونٹ میں شرکت ہیں۔

گوادر آف جیپ ریلی 2021 کے کوالیفائیگ راؤنڈ جمعے روز منعقد ہوئے 240 کلومیٹر طویل و خطرناک ٹریک پر ریسرز گاڑیاں چلا کر کوالیفائیگ راؤنڈ میں حصہ لیا۔ کوالیفائیگ راؤنڈ کے دوران ایک ریسر کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا۔ تاہم ریسر محفوظ رہا۔ گوادر آف روڈ ریلی میں 6 خواتین ریسر و 8 ہمسایہ ملک ایران کے ریسروں سمیت سو سے زائد ریسر حصہ لے رہے ہیں۔

جن میں نامور ریسر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان و دیگر شامل ہیں۔ ریس میں شامل گاڑیوں کو اسٹوک اور پریپرڈ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسٹوک کیٹیگری کے مقابلے آج اور پریپرڈ گاڑیوں کے مقابلے 17 اکتوبر بروز اتوار ہونگے۔