|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام مستونگ کے زیراہتمام مہنگائی لاقانونیت اور حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سلطان شہید چوک پر مظاہرہ کیاگیا۔ریلی جامعہ فاروقیہ بس اڈہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرکر سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرے کا شکل اختیار کرلیا۔مظاہرین ملک میں موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات اشیاء خوردونوش ادویات کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ اور موجودہ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر صدارت پی ڈی ایم کے مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نزرجان ابابکی،سی سی کے ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل،جمعیت علماء اسلام مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمن فاروقی نائب امیر ڈاکٹر فیصل منان،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ تحصیل صدر نثار مشوانی،بی این پی کے جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ،حافظ عبدالقادر قریش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت عام ہوچکاہے اور بے تحاشہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ملک چلانے کیلئے نہ کوئی پالسی ہے اور نہ ہی کوئی اہلیت ہیں ان میں کہ یہ ملک کو چلاسکے۔موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا بھر میں اکیلا ہو چکا ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

موجود نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قائدین میدان میں نکل چکے ہیں اور پی ڈی ایم تحریک نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر رہے گی۔مقررین نے کہا کہ عمران خان کی اس نااہل سلیکٹڈ حکومت کو پاکستان کے عوام کے اوپر زبردستی مسلط کردیا گیا ہے جس کی آج اس ملک کے عوام مہنگائی، بیروزگاری،اقرباء پروری اور عوام دشمن غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کی شکل میں بھگت رہے ہیں مہنگائی سے تنگ عوام اپنے بال بچوں سمیت آئے روز خودکشی کرنے اور اپنے گردے بھیجنے تک مجبور ہوگئے ہیں لیکن ظالم حکمران اپنے عیاشیوں میں مگن ان کے کانوں تک پاکستان کے ان مظلوم بے بس لاچارعوام کے آواز کو سننے تک تیار نہیںانہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی مہنگی نہیں جتنی اس کرپشن زدہ کرپٹ حکومت نے ملک میں تیل کی قیمتوں کو اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے بڑھایا گیا ہیں لیکن اب پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نظریاتی سیاسی پارٹیوں کے اتحاد نے اس ملک کی عوام کے سامنے کرپٹ و کرپشن سے عاری اس نااہل و راتوں رات بننے والی حکومت کی اصلی چہرہ کو بے نقاب کیا ہیں عوام الیکشن مہم کی تیاری کریں بہت جلد اس ظالم حکمرانوں سے پی ڈی ایم کے قائدین اس ملک کے عوام سے کرپشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں یہ بدترین مہنگائی بھی تبدیلی سرکار کے سر جاتا ہے یہ حکمران عوام کے ہرگز خیرخواہ نہیں ہفتہ وار مہنگائی کرکے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے پی ڈی ایم کی قیادت میں عوام ان نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی ہے پی ڈی ایم کی اتحاد میں شامل سیاسی پارٹیوں کی قیادت ان جعلی اور نااہل حکمرانوں سے ملک کو آزاد کرکے ملکی معیشت کو دوبارہ اپنی اصلی صورت میں بحال کرکے عوام کو انکی بنیادی حقوق دلواکر حقیقی حکمرانی کا حق ادا کریں گے۔