|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2021

روس میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 75 اموات ہوئیں جس کے باعث ملک بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہوتی جارہی ہے، مسلسل پانچویں روز بھی اس مہلک مرض سے ریکارڈ اموات ہوئیں جب  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 678 نئے کیسز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے جس کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے کے لیے کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا تاہم فوری طور پر دارالحکومت ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ خریداری کے لیے گھر سے صرف ایک شخص کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ روس میں اب تک صرف 36 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جس کے باعث ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔