|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2021

تربت:  مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ پولیس زرائع کے مطابق تربت مچھلی مارکیٹ کے قریب کرکینی کے علاقہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی اسماعیل ولد بختیار نامی شخص کو زخمی کردیا، زخمی شخص کا تعلق ضلع نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔ زرائع کے مطابق وہ قریبی جامع مسجد میں عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں پسٹل سے نشانہ بنایا گیا جن کو چار گولیاں لگی ہیں۔