|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2015

کوئٹہ: پنجگور اور واشک کے درمیان اغواء کئے گئے ایف ڈبلیو او کے تین ٹھیکیداروں کو اغواء کاروں نے رہا کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق عسکری تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے پانچ ٹھیکیداروں اور ملازمین کو کو12مئی کو نامعلوم افراداغواء کیا تھا۔ دو ملازمین کو کچھ گھنٹے بعد رہا کردیا گیا تھا جبکہ باقی تین ٹھیکیداروں کو اغواء کار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ گزشتہ روز واشک کے علاقے بسیمہ کے قریب اغواء کاروں نے تینوں مغوی ٹھیکیداروں سراج ولد سلام ، سرتاج ولد سلام اور ارشاد ولد شہزاد کو رہا کردیا ۔ بازیاب ہونے والے تینوں ٹھیکیدار ایف ڈبلیو او کے آر ڈی42 میں واقع کیمپ پہنچ گئے۔