|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2021

قلات: قلات شہر اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہے سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین سے گیس میٹرز اور پائپ لائنز کا کرایہ وصول کرنے لگے ہیں سوئی گیس کی پریشر صفر ہونے کے باوجود کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کو بھاری بھر کم بلوں کی بھیجنے کا سلسہ بھی جاری ہے شہریوں نے کمپنی سے معصومانہ سوال کیا ہیکہ سوئی گیس کمپنی کب تک قلات کے صارفین سے میٹرز اور گیس پائپ لائنز کا کرایہ وصول کرے گا قلات میں سوئی گیس کی پریشر صفر ہونے کے باوجود صارفین کا بھاری بھرکم بلز بھیجنے سے صارفین میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کئی صارفین نے سوئی گیس کے رویہ اور بھاری بھرکم کی مفت کے بلوں سے تنگ آکر اپنے گیس میٹرز کمپنی کوواپس کردیئے ہیں۔

اس کے باوجود بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کو بلز بھیجنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس کمپنی نے گیس کی سپلائی منقطع کر دیا ہے اورقلات میں گیس کی پریشر صفر ہونے کے باوجود سوئی کمپنی کمپنی کی جانب سے قلات کے غریب شہریوں سے گیس بلوں کی مد میں بھاری بھرکم بلز وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے قلات کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین سے گیس میٹرز اور پائپ لائنزکا کرایہ وصول کررہے ہیں اور گزشہ آٹھ سالوں سے گیس میٹرز اور پائپ لائنز کی کرایہ کی مد میں قلات کے غریب صارفین سے لاکھوں روپے وصول کیئے ہوئے ہیں۔

گیس کی بندش کی وجہ سے تنگ آکر صارفین کے اپنے گیس میٹرز کمپنی کو واپس کرنے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے کہا ہیکہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین کو گزشتہ کئی سالوں سے طفلی تسلی پر رکھا ہیکہ آنے والے سرد موسم میں سوئی گیس کی پریشر میں بہتری آئے گی مگر کئی سال گزر نے کے باجود مسئلہ جوں کا توں ہیں اور سوئی گیس کمپنی صارفین سے گیس میٹرز اور پائپ لائنز کا کرایہ وصول کررہے ہیں انہوں نے سوئی گیس کمپنی سے معصومانہ سوال کیا ہیکہ قلات کے صارفین سے کب تک گیس میٹرز اور پائپ لائنز کا کرایہ وصول کیا جاتارہے گاکیونکہ گیس پریشر میں بہتری کے انتظار میں اب تو کئی سال بیت گئے ہیں