واشک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع واشک کا اجلاس زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولوی نذیر احمد ہوا جبکہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اسماعیل بلوچ،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر چراغ الدین بلوچ،شیرجان بادینی،بی این پی کے جوائنٹ سیکریٹری دین محمد بلوچ،مسلم لیگ (ن) کے عبد الناصر بلوچ نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر پی ڈی ایم کے ضلعی صدر مولوی غلام اللّٰہ اور جنرل سیکریٹری نیشنل پارٹی کے شیر جان بادینی منتخب ہوئے۔اورصدر اور جنرل سیکریٹری باہمی مشاورت سے اپنے کابینہ کے دیگر اراکین کا انتخاب کرینگے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر دوہم ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دوراہے نہیں ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی انتظامی بحران کا شکار ہے۔موجودہ حکومت کی ناعاقبت اندیشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے روپے کی قدر میں دن بہ دن کمی ہو رہی ہے اور اس کے اثرات زندگی کے ہر شعبے پر پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم استحکام اور جرت کے ساتھ جس جدو جہد کا آغاز کیا اسی میں اس ملک کی فلاح اور ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے اور پاکستان ایک ویلفیئر ریاست ہونا چاہیے کیونکہ موجود صدی میں بحیثیت ایک سیکورٹی ریاست کے ہم معاشی،سیاسی،انتظامی مسائل سے نکل نہیں سکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔اس پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کرکے ہی ہم صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی مسائل کا حل ہے ۔