|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2021

ڈھاڈر: حاجی شہر کے علاقے بالاناڑی میںزمین کے تنازع پر دو گروہوں میں قبائلی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں اعوان قبائل کے دوافراد جاں بحق تین شدید زخمی ،واقع کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی جائے حادثہ پہنچ جنگ بندی کرادی زخمیوں اور نعشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا۔

لیویز کے مطابق ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی کے علاقے گاؤں اعوان میں اقوام کرد اور اعوان میں زمینی تنازع پر قبائلی تصادم ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اعوان قبائل کے دو افرادجاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں سومر خان ولد علی محمد اورفضل خان ولد محمد بچل اور زخمیوںمیں نصیر احمد ولد قادر بخش،بشیر احمد ولد قادر بخش،سچل ولد رئیس بچل شامل ہیں۔

جبکہ شدید زخمیوں میں ایک شخص کو شدید تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردگیا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند نے صحافیوں کو بتایا کہ بالاناڑی کے علاقے میں قبائلی تصادم کے بعد جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے میں مذید کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے قائم کیئے گئے مورچوں کو بھی خالی کرادیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگاجارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی