مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی ، رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی، صوبائی صدر اقبال زہری ،اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین قومی تشخص جغرافیہ وسائل پر سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتی، نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اقتدار یا اقتدار سے باہر عوام کی حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت ابھر کر سامنے آرہی ہے اوراس ڈھائی سال کی مختصر دور حکومت میں تعلیم کے فروغ صحت سمیت دیگر شعبوں میں کافی اصلاحات واقدامات اٹھائے جس کے مستقبل قریب میں نہ صرف ثمرات نظر آئینگے بلکہ اس کے دوررس نتائج بھی برآمد ہونگے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پارٹی کی نومنتخب ضلعی کابینہ اور تحصیلوں کے کابینوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے میران بخش بلوچ ،صدیق پانیزئی ، ضلعی صدر فاروق شاہوانی، تحصیل صدر میر احمد بلوچ، مجید بنگلزئی خورشید بلوچ، رؤف بلوچ ماسٹر محمد علی شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی جید مسلسل پر یقین رکھتی ہے اور تاریخ گواہ ہے سیاسی میدان میں پارٹی ورکر کی کبھی بھی قدم نہیں ڈگمگائے وقت حالات اور نظریاتی وفکری سوچ کو ہمیشہ نیشنل پارٹی کے ورکروں نے اپنی سیاسی بصیرت سے پروان چڑھایا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق حکومت کے پانچ ہزار پیکج اساتذہ کو مستقل کردیے، اس کے علاوہ تعلیمی معیارکوبہتر بنانے کیلئے نقل کے خاتمے اساتذہ کی تعیناتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کیے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی بجٹ 24فیصد اضافے، امن وامان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری سمیت دیگر شعبوں میں اہم کامیابی حاصل کیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سامنے اقتدار کرسی کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ہمارے لئے پارٹی اور اس کے کارکن اہمیت رکھتے ہیں، قبل ازیں چیف آف بیرک نواب محمدخان شاہوانی،یاسمین لہڑی اسلم بلوچ اقبال زہری نے ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینوں کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا